جہلم میں مسلح ڈکیت 2 نوجوانوں سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار

جہلم میں جی ٹی روڈ پر مسلح ڈکیت 2 نوجوانوں سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ راٹھیاں پل پر موٹرسائیکل سوار نوجوانوں سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ تین مسلح ملزمان 2 نوجوانوں محمد یوسف اور محمدابراہیم سے موٹرسائیکل اور 75ہزار سے زائد نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ بھی کی، ملزمان کی فائرنگ سے دونوں نوجوان محفوظ رہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تینوں مسلح ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ ناکہ بندی کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیں گے۔



