پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



