اوورسیز پاکستانی جسم و جاں کا حصہ، خدمات کی قدر کرتے ہیں، صادق سنجرانی

سلاؤ: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے برطانیہ کی ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت سابق صدر چیمبر آف کامرس گجرات و سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سینیٹر قادر خان، سجاد محمود بٹ، چوہدری مشتاق گوجر سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری افتخار نے بیرونی دنیا میں پاکستان کے بہترین سفیر کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو ترجیحی بنیادوں پر اولیت دی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے چوہدری افتخار کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، ان کی پاکستان کیلئے شاندار خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری افتخار نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سجرانی کا عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں، اوورسیز پاکستانی بلاتفریق و تقسیم پاکستان کے اجتماعی مفادات کے تحفط کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
چوہدری افتخار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کے زریعے پاکستان کی بہترین خدمت کر سکتے ہیں۔


