جہلم: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر کی نگرانی میں انچارج ٹریفک غلام شبیر نے ہمراہ ٹریفک سٹاف ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
سٹی ایریا کے اندر تمام تجاوزات کو کلیئر کروایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر کی جاسکے۔
تاجر برادری سے اپیل کی گئی کہ فٹ پاتھ عوام کے پیدل چلنے کے لئے ہیں نہ کہ کاربار کے لئے، جہلم ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹیں ہٹا دی۔
