جہلم: سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے فوری داد رسی یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے تھانہ کالا گجراں اور تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے گئے۔

کھلی کچہریوں کے دوران ڈی پی او جہلم نے شہریوں کی شکایات اور درخواستوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی اور داد رسی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو براہِ راست اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔ پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق متعلقہ افسران سے درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں فالو اَپ لیا جاتا ہے تاکہ شکایات کے حل کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے، میرٹ پر کارروائی کی جائے اور درخواست گزاروں کو ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بروقت آگاہ رکھا جائے۔

↑
Exit mobile version