جہلم شہر میں جنگلی جانور گھس آیا، جنگلی جانور کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سوار زخمی

جہلم شہر میں جنگلی جانور آگیا، تین موٹرسائیکل سواروں کو ٹکریں مار کر زخمی کردیا، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، ریسکیو نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد جانور کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں اچانک جنگلی سور اچانک سے آگیا جس کی وجہ سے شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جنگلی سور کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سواربھی زخمی ہو گئے۔ ججز کالونی، پروفیسر کالونی اور ڈنگی پلی کے علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا، ایک گھنٹہ تگنی کا ناچ دکھانے کے بعد جنگلی سور کو ججز کالونی کی جھاڑیوں سے ریسکیو کے اہلکاروں نے پکڑ لیا، جنگلی سور کو قابو کرنے کے بعد ریسکیو کے اہلکاروں نے محکمہ وائلڈ لائف کے سپرد کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے یہ جنگلی جانور دریائے جہلم کے قریبی بیلے سے شہر کی طرف آیا ہے اور تین موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار کر معمولی زخمی کیا ہے، جنگلی جانور کو زندہ پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا ہے۔



