پنڈدادنخان میں سڑک کراس کرتے ہوئے 15 سالہ طالب علم ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے میں سڑک کراس کرتے ہوئے 15 سالہ طالب علم ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے دھریالہ جالپ گاؤں کے قریب فوجی فاؤنڈیشن سکول کا 15 سالہ طالب علم سڑک کراس کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طالب علم جلالپور شریف سے کوٹ مومن جانے والی گاڑی سے اتر کر سڑک کراس کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت احمد ولد محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فوجی فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ کا طالب علم تھا۔

Exit mobile version