جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ڈی ایس پی آفس میں سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد

پنڈدادنخان: 12 ربیع الاول جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ڈی ایس پی آفس پنڈدادنخان میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امن کمیٹی کے سینئر ممبران، اسسٹنٹ سی او ملک محمد اکبر، انجمن تاجران اور صحافیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں محافلِ میلاد اور جلوس ہائے میلاد کے انتظامی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امن کمیٹی کے ممبران راجہ محمد ابوبکر حیات اور ملک غلام مصطفیٰ مٹھو نے سکیورٹی معاملات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک محمد اکرم نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تمام محافل اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف نے چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں امن کمیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔

میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button