ڈومیلی میں غفلت سے چنگ چی رکشہ چلا کر شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے چنگ چی رکشہ چلا کر موٹر سائیکل سوار شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں رکشہ ڈرائیور نے غیر ذمہ دارانہ انداز میں چنگ چی رکشہ چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار شہری کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں، شواہد اور معلومات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس جہلم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button