جہلم میں بجلی دیر سے ٹھیک کرنے پر پٹھانوں کا آئیسکو ملازمین پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جہلم میں بجلی دیر سے ٹھیک کرنے پر پٹھانوں نے آئیسکو ملازمین کو بدترین پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں بجلی دیر سے ٹھیک کرنے پر پٹھانوں نے آئیسکو ملازمین پر حملہ کر دیا۔ پٹھانوں کے گروپ نے آئیسکو ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے آئیسکو ملازمین کے کپڑے اور وردی بھی پھٹ گئی۔

تشدد کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں پٹھان گروپ کی جانب سے گھونسوں اور تھپڑوں سے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کار سرکار مداخلت، تشدد اور سرکاری آلات کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button