آبادی میں بے تحاشا اضافہ ملکی وسائل پر بوجھ بن رہا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر مریم ستی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت اور آبادی میں تیزی سے اضافے کو روکنے کے لیے محکمہ بہبود آبادی مسلسل کوشاں ہے، اس مقصد کے لیے میڈیا، علما کرام، آگاہی کیمپس، ڈور ٹو ڈور مہم اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں تاکہ لوگوں کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے نقصانات اور ملکی وسائل میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محکمہ بہبود آبادی کو ہدایت کی کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے نقصانات اور ملکی وسائل میں کمی بارے بہترین آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ آبادی میں بے تحاشا اضافہ کس طرح سے ہمارے ملکی وسائل پر بوجھ بن رہا ہے اور اس سے ہماری معیشت پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Exit mobile version