اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے شعبہ صفائی کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام سے نوازا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے شعبہ صفائی کے ملازمین کو بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام سے نوازا، آئندہ بھی اسی جوش اور جذبے کے ساتھ صفائی کا کام جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے شہر میں صفائی کرنے والے ملازمین کی بہترین کار کردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے آفس میں نقد انعام سے نوازا۔

بہترین صفائی کی کارکردگی دکھانے والوں میں محمد اکرم سینٹری ورکر، محمد شہزاد سینٹری ورکر، محمد جنید، شہزاد ڈاڈو اور اللہ دتہ سپر وائزر شامل ہیں جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین اور سہیل اشرف بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی جوش اور جذبے کے ساتھ ور کر کام کرتے رہیں گے تو شہر کی صفائی کی حالت بہت بہتر ہو جائے گی ۔

Exit mobile version