عوامی مسائل کا بروقت اور موثر ازالہ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور درخواستیں براہِ راست ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ امور پر فوری کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ عوامی سماعت کے دوران مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں زیرِ بحث آئیں۔

اس موقع پر شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی فراہم کی گئی، جبکہ متعلقہ محکموں کو موصول ہونے والی درخواستوں کی بروقت جانچ پڑتال اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر ازالہ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے اور انہیں بہتر سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button