جہلم میں سیاسی جماعتوں میں دھڑے بندی، متعدد امیدواروں کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جہلم: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں جن میں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی شامل ہے دھڑے بندیوں کے باعث بیشتر امیدواروں نے مقررہ مدت ختم ہونے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہ لئے۔
ریٹرننگ آفیسران کے مطابق آخری رو ز جہلم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24، پی پی 25 ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61، پی پی 26 سے چند امیدواروں نے کا غذات نامزدگی واپس لئے۔
اس طرح تین سابق ایم پی اے جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے کاغذات واپس نہیں لئے جبکہ بعض امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی2 امیدوار جن میں قومی اسمبلی کے لئے سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال حلقہ این اے 60 اور حلقہ این اے 61 سے امیر حمزہ کرمانی کو ٹکٹس جاری ہوئے جبکہ پی پی 24 سے مرزا عبدالغفارخان ، پی پی 25 سے تسنیم ناصر اقبال ، پی پی 26 سے سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کو ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 60 چوہدری حسن عدیل ایڈووکیٹ ، این اے 61 سے شوکت اقبال مرزا کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ پی پی 24 سے گل زمان ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔



