سوہاوہ: ڈومیلی کے قریب ڈھوک وارث میں موٹر سائیکل پھسل گیا، ایک شخص شدید زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے قریب ڈھوک وارث میں موٹر سائیکل پھسل گیا، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک وارث میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر سڑک سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔

موٹرسائیکل سوار کے سر پر شدید چھوٹیں آئیں، مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش جاری ہے، زخمی شخص کی شناخت جاری ہے۔

Exit mobile version