حمزہ بیگ دسترخوان کی سات ماہ میں بہترین خدمات

جہلم: ماہ فروری سے اگست تک سات مہینوں کے دوران جن میں ماہِ رمضان المبارک کی سحری و افطاری کی بہترین خدمات بھی شامل تھیں حمزہ بیگ دسترخوان سے تقریباً پینتالیس ہزار (45,000) پردیسی محنت کشوں اور بزرگ افراد نے اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا رزق کھایا۔
ان بابرکت خدمات پر سروسز، مینٹیننس اور عمومی اخراجات ملا کر تقریباً ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔
حمزہ بیگ دسترخوان کے ذمہ داران نے کہا کہ “ہم اللہ تعالیٰ سے ہی استقامت مانگتے ہیں اور ان تمام شامل ہاتھوں کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔ ”



