نادرا میں اسلحہ لائسنس کی ایپلی کیشن بند ہونے سے شہری خوار ہونے لگے

جہلم: نادرا میں اسلحہ لائسنس کی ایپلی کیشن پچھلے چھ روز سے بند ہونے سے شہری خوار ہونے لگے۔ کاؤنٹرز پر عملہ سارا دن فارغ بیٹھ کر وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ بار بار آنے والے شہری ایپلی کیشن بند ہونے سے نادرا حکام کو کوستے ہوئے واپس جانے پر مجبور جبکہ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سسٹم کو مرج کیا جا رہا ہے جس کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادر میں پچھلے چھ روز سے اسلحہ لائسنس کاؤنٹرز پر کام ٹھپ پڑا ہے اور اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہری بار بار چکر لگا کر خوار ہو رہے ہیں۔ نادرا کاونٹرز پرموجود عملہ ہر اسلحہ لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہری کو ستم بند ہے کی نوید سناتا دکھائی دیتاہے جس کے بعد کئی کئی چکر لگانے والے شہری لڑ جھگڑ کر واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

یہ سلسلہ گزشتہ 6روز سے جاری ہے چونکہ عملے کو بھی کچھ معلوم نہیں ہے کہ نادرا میں اسلحہ لائسنس کی ایپلی کیشن کب کام کرنا شروع کرے گی لہٰذا وہ بھی اس صورت حال سے پریشان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیڈ کی گئی تفصیلات کی فراہمی موثر نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے تھے جس پر نادرا نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں اسلحہ کی تفصیلات کے سسٹم کو مرج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب نادرا کو مرجنگ کے مرحلے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کے باعث سٹم بند ہو گیا ہے اور یہ جلد ہی چلنا شروع ہو جائے گا جس کے بعد شہری آسانی سے اپنا نیا اسلحہ لائسنس یاپرانے کی تجدید کرواسکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button