پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کر لی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاول سے 10 لیٹر شراب، ملزم علی رضا سے 10 لیٹر شراب اور ملزم علی حسنین سے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی۔ تینوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button