ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس تبدیل، میر رضا اوزگن نئے ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کو تبدیل کر کے میر رضا اوزگن کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کو ان کے عہدے سے ہٹا کر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میر رضا اوزگن (PAS/BS-19) کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔ میر رضا اوزگن اس سے قبل فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہیں موجودہ ذمہ داری "ایکٹنگ چارج” کی بنیاد پر سونپی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں اور تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔



