سوہاوہ پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کامیاب آپریشن، ایک ملزم ہیروئن سمیت گرفتار

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ جہلم کو منشیات سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button