سوہاوہ: ڈومیلی میں اشتہاری ملزم کا سہولت کار اور فرار میں مدد دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کا سہولت کار اور فرار میں مدد دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نےملزم طاہر محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم طاہر محمود قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم فیصل محمود کا سہولت کار تھا جس نے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد دی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔



