جہلم میں شہری کے 30 لاکھ روپے خردبرد کرنے والا اشتہاری مجرم 5 سال بعد گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سٹی عمران حسین اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم محمد واصب کو گرفتار کر لیا، ملزم 2018سے سٹی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے شہری کے 30 لاکھ روپے میں خردبرد کئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version