جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version