جہلم: اثریہ سکول کے طالب علم نے نعتیہ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ضلع جہلم کے ایریا منیجر وقار علی کی جانب سے نعت رسول مقبول ﷺ کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول میں کروایا گیا۔
مقابلے میں ضلع جہلم کے سکولوں سے منتخب طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی خوبصورت آوازوں میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔
ججز کی جانب سے شرکاء مقابلہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈز دی گئیں اور مقابلے میں شریک دیگر تمام طلباء و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
اس موقع پر اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے طالب علم عاصم جلیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید نے عاصم جلیل کو مبارک باد دی اور کہا کہ اثریہ کے طالب علم عمل سے ثابت کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان سے بھی زیادہ اپنے آقا ﷺ سے محبت کرتے ہیں۔
پرنسپل نے آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ضلع جہلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ایسے مقابلوں سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔



