پنڈدادنخان: جلالپورشریف کی واٹر سپلائی سکیم دھکا سٹارٹ، شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تاریخی قصبے جلالپورشریف کی واٹر سپلائی سکیم دھکا سٹارٹ ، اہلیانِ علاقہ پچھلے 4 روز سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ، علاقہ کربلا کی منظر کشی کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف واٹر سپلائی سکیم یوزرکمیٹی کے سپرد ذمہ داران مال بناؤ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ، مکینوں کو پانی کی عدم دستیابی کیوجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

یوزر کمیٹی کے ذمہ داران نے جلالپورشریف کے کنکشن ہولڈرز سے واٹر سپلائی کے بل وصول کر لینے کے باوجود واٹر سپلائی کا بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جو کہ بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے آئیسکو سرکل چکوال کی سب ڈویژن پننوال کی جانب سے واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب واٹر سپلائی جلالپورشریف کا سولر سسٹم بھی نصب ہے جو کہ سردی اور دُھند کی وجہ سے کام نہیں کر رہا سخت سردی میں عورتیں اوربچے دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔

اہلیانِ دیہہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے معاملے کی تحقیقات کروانے اور واٹر سپلائی کی مالی بدعنوانی میں ملوث ذمہ داران کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یونین کونسل جلالپور شریف کے مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button