دینہ: منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
