جہلم: حلقہ این اے 60 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارحسن عدیل نےاپنے ویڈیو بیان نے الزام عائد کیا کہ پچاس ہزارووٹوں کی لیڈکو رات گئے شکست میں تبدیل کردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 60 جہلم ون سے تقریباً الیکشن جیت گئے تھے، تینوں شہروں کی وارڈوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ پچاس ہزارکی لیڈموجودتھی مگر رات گئے مجھے بتایاگیا آپ کی لیڈکم ہوتی جاری ہے۔ میرے آراو کے آفس پہنچنے پر ہم کو دھکے مار کر باہر نکال دیاگیا۔
PTI MNA Hassan Adeel Advocate from NA-60 JHELUM@ThePowerOfPTI @Quetta_01 @PTIOfficialLHR @PTISPOfficial @PtiNorthPunjab @PTIPunjabPK @PTIAJK_Official @PTIOfficialMTN @PTIOfficialISB @ImranKhanPTI pic.twitter.com/TDwfzZwCOx
— Watch Rai Yusuf Raza Dhanyala رائے یُوسُف رضا (@RaiYusufRazaPk) February 9, 2024
آزاد امیدوار حسن عدیل نے کہا کہ ہمارے الیکشن ایجنٹس کو بھی بیٹھنے نا دیا گیا،آراوکو سکیورٹی اہلکاراٹھا کر لے گئے، کمرے سیل کردئیے گئےجس پر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتاہوں۔ قانون اورآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نیشن لیول پر بہت بڑی دھاندلی کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس کو چوری نہیں ہونے دوں گا، اس کے خلاف احتجاج اورقانونی چارہ جوئی کریں گے۔
