دینہ میں سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، بدنامِ زمانہ منشیات فروش ہلاک

26
دینہ میں سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منشیات فروشوں اور سی سی ڈی کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش تاج خان عرف تاجو پٹھان ہلاک ہوگیا۔ تاجو پٹھان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی۔ تاجو پٹھان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی سی ڈی ٹیم نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاشرے کو منشیات کے زہر سے پاک کرنے کے لیے سخت اور بلاامتیاز اقدامات جاری رہیں گے۔



