پنڈدادنخان: دیہاتی علاقوں کو شہر سے ملانے کے لیے معیاری سڑکوں کی تعمیر جاری ہے جس سے شہروں کے ساتھ رابطے آسان ہونے سے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات بہلولہ سے چک عیسیٰ اور پنڈدادنخان سے شاکر پور جانے والی زیر تعمیر سڑکوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے دونوں علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے دوران استمعال کئے جانے والے میٹریل، مقررہ لمبائی چوڑائی اور گہرائی کو خود ماپا اور ان سڑکوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
