دینہ میں 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

دینہ: منگلا پولیس کی اہم کارروائی، 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Exit mobile version