حمزہ کیانی کا مین بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ، جلد تکمیل کی ہدایت

دینہ: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی نے دینہ مین بازار کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ شیخ اکرام الٰہی، رفیق بھولا، رانا عارف، میاں سجاد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دینہ مین بازار کو ماڈرن بازار بنانے کے سلسلے میں جاری منصوبے پر عوامی شکایات سامنے آنے کے بعد حمزہ کیانی نے بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

حمزہ کیانی نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیے جائیں اور بازار میں فوری صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں تاکہ عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں اور تاجروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بازار کی خوبصورتی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے کام میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button