ڈپٹی کمشنر جہلم کا گرلز کالج سول لائن کا دورہ، تعلیمی سہولیات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے گورنمنٹ گرلز کالج سول لائن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل اور طالبات کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی سی میثم عباس نے کالج میں اساتذہ کی حاضری چیک کی اور تدریسی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے کالج پرنسپل کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور انتظامیہ کو سہولیات کی بہتری کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

Exit mobile version