پنڈدادنخان: للِہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال کر کے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے چار ملزمان گرفتارکر کے ساؤنڈ سسٹم اور متعلقہ سامان برآمد کر لیا۔
ملزمان کی شناخت محمد شاہد ،ندیم حیدر ،محمد اصغر اور محمد اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے تین عدد بڑے سپیکر ڈبے، دو عدد مکسچر ساؤنڈ، ایک عدد سپلائی، تین عدد مائیک معہ تاریں، دو عدد بڑی لائٹس اور صوفہ سیٹ برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
