جشن آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ا نہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ رواں سال جشن آزادی پر ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘کے عنوان سے شجر کاری مہم چلائی جائے گی۔ جشن آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے، تمام محکمہ جات کو ٹارگٹ الاٹ کر دئیے گئے ہیں، یوم آزادی کو گرین جہلم ٹارگٹ ہر صورت پورا کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ جنگلات کی جشن آزادی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سکول 20 ہزار،نجی سکولز 10 ہزار، محکمہ صحت 5 ہزار، جنگلات 10 ہزار، کالجز 1500 ، میونسپل کمیٹی 2500جبکہ بجوالہ جنگل میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھریک، انجیر، سکھ چین، املتاس سمیت سایہ دا ر پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔



