پنڈدادنخان کے علاقے وگھ میں آتشزدگی سے محنت کش کی کٹیاں بری طرح جھلس گئیں، ایک کٹا حلال

پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپور شریف کے گاؤں وگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ غفلت کے باعث آگ لگنے سے کٹیاں بری طرح جھلس گئے، ایک بھینسا ہلاک (حلال) ہو گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی ایچ یو وگھ کے عقب میں موجود بوسیدہ کمروں کے قریب کوڑا کرکٹ میں آگ لگنے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق کوڑے میں جلتا ہوا چولہا پھینکنے سے آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور قریبی چھپر تک جا پہنچی، جہاں کٹا اور کٹیاں بندھے ہوئی تھیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ کے باعث تینوں کٹیاں بری طرح جھلس گئیں، تاہم منہاج اسلامک سنٹر پر کام کرنے والے مزدوروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو جانوروں کو بچا لیا، جن میں سے ایک شدید زخمی ہونے کے باعث بعد ازاں حلال کرنا پڑا۔

متاثرہ شخص محمد یونس قصائی کے مطابق یہ واقعہ ان کے لیے بڑا مالی نقصان ہے، جبکہ مقامی افراد نے متعلقہ ادارے کے عملے کی غفلت کو اس واقعے کی وجہ قرار دیا ہے۔

اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرین کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button