سوہاوہ: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 جہلم ون کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔
بلال اظہر کیانی کی ٹیم نے ضلع جہلم کے حلقہ پی پی 24 کے ریٹرننگ آفیسرکے پاس بلال اظہر کیانی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
