جہلم پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہدحسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1 کلو 400گرام چرس برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔
جلالپور شریف پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد حسین کوگرفتار کر لیا،ملزم سے 620گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 560گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔



