جہلم کے تاریخی مقام ٹلہ جوگیاں پر ہندو یاتریوں نے اپنے مقدس مذہبی مقامات پر حاضری دی

دینہ کے تاریخی مقام ٹلہ جوگیاں پر ہندو یاتریوں نے اپنے مقدس مذہبی مقامات پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
ہندو یاتریوں نے محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مقدس مقامات کے تحفظ پر اظہار تشکر کیا۔
ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جہلم پولیس بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔



