کھیوڑہ میں نامعلوم افراد نے 19 سالہ نوجوان کو گولی مار دی

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں نامعلوم افراد نے 19 سالہ نوجوان کو گولی مار دی، نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پیش آیا، کھیوڑہ کے محلہ الطاف شاہ میں نامعلوم افراد نے 19 سالہ خرم شہزاد ولد غلام رضاء کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی کھیوڑہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button