اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ، بیوٹیفیکیشن اسکیم کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے مین بازار کا دورہ کرتے ہوئے جاری بیوٹیفیکیشن اسکیم کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، معیارِ تعمیر اور کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ عائشہ شفقت نے موقع پر موجود افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور کام کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جاری منصوبے میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ مین بازار کی خوبصورتی، شہری سہولیات کی بہتری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کے وژن کا حصہ ہے، لہٰذا تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فیلڈ میں مسلسل نگرانی کے ذریعے کام کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے دوران عوام کو درپیش ممکنہ مشکلات کو کم سے کم رکھا جائے اور شہریوں کی سہولت کو ہر مرحلے پر مقدم رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button