دینہ میں موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 33 سالہ نوجوان سڑک پر گر کر جاں بحق

دینہ میں کھوکھا روڈ پر موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 33 سالہ نوجوان سڑک پر گر کر جاں بحق ہو گیا، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو جہلم کی تحصیل دینہ میں کھوکھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث 33 سالہ موٹرسائیکل سوار عثمان طارق ولد طارق محمود اچانک موٹرسائیکل سلپ ہونے سے سڑک پر گر گیا۔

موٹرسائیکل سے گرنے سے نوجوان کو سر پر شدید چوٹیں آئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button