پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئےپنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال میں اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم وسیم عباس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کیری وین کا ڈرائیور ہے اور خاتون کے شوہر کی گاڑی چلاتا ہے، خاتون گھر میں اکیلی تھی، ملزم نے گھر میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی، ملزم خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق لے کر شادی کرنے کا خواہشمند تھا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ فرانزک کے لئے نمونے لیبارٹری بجھوادیے گئے ہیں۔
