عام انتخابات میں عوامی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، مطلوب مہدی

پنڈدادنخان: سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کی بھیلووال میں بڑی انڑی، مذہبی جماعت کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ فاروق خان نے حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال کا دورہ کیا جہاں تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ محمد فاروق خان نے نوابزادہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا اور رہے گا،آنے والے انتخابات میں عوامی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریں، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال سے معروف سماجی سیاسی رہنما راجہ محمد فاروق خان نے ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ راجہ محمد فاروق خان نے آج نوابزادہ مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔



