3
سوہاوہ: دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی کے سسر سوہاوہ کی معروف کاروباری شخصیت شیخ سراج الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ بھر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی کے سسر اور شیخ نجیب، شیخ مجیب، شیخ نقیب کے والد محترم شیخ سراج الدین علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے پرانے قبرستان سوہاوہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سرپرست اعلیٰ دینہ پریس کلب امجدمحمود سیٹھی،صدر سید توقیر آصف شاہ،جنرل سیکرٹری عادل چوہدری،معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز کیانی، ڈاکٹر فہدجاوید، ہارون سیٹھی،محمد ضمیر سیٹھی،سمیت علاقہ بھر سیاسی سماجی کاروباری، صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم شیخ سراج الدین کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم انتہائی اچھی شخصیت کے مالک تھے ان کی وفات سے شہری اچھی شخصیت سے محروم ہوگئے جبکہ مرحوم کی رسم قل ہفتہ کو انکی رہائش گاہ سوہاوہ میں دن گیارہ بجے منعقد ہو گی۔
