جہلم: پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجرنے پارٹی ٹکٹ کیلئے2نشستوں پرپاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ آفس میں انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری کو درخواست جمع کروا دی۔
چوہدری تسنیم ناصر گجرنے نے قومی اسمبلی کیلئے حلقہ(NA-60)جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے حلقہ (PP-25)کیلئے درخواستیں جمع کروائی۔
راجہ فرزند علی پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و انچارج ریسرچ اینڈ کوارڈینیشن سیل راولپنڈی ڈویژن بھی موجود تھے۔
