جہلم میں بیکری مصنوعات مہنگی؛ آٹا، میدہ اور چینی سستے ہونے کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آٹا، میدہ اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مالکان نے کیک، بسکٹ اور دیگر مصنوعات کے نرخ کم نہیں کیے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بیکری مالکان اپنی مصنوعات من مانے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکری مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے جائیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عمل درآمد کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء خرید سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button