سوہاوہ: ڈومیلی میں خاتون سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی شاندار کارروائی، خاتون سے ریپ اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا، ملزم گزشتہ چند ماہ سے ڈومیلی پولیس کو خاتون سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خاتون کے قتل کے بعد سےگرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



