سوہاوہ میں نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد، ویڈیو وائرل، تین ملزمان گرفتار

سوہاوہ: سوشل میڈیا پر معمولی تلخ کلامی پر بگڑے رئیس زادوں نے اپنی عدالت لگا کر نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کانشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر ڈار اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان ثاقب، اسماعیل اور سلمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بھانجے کو اغواء کیا اور رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button