جہلم میں ڈکیتی کرنے والا ڈاکو گرفتار، چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد

جہلم میں ڈکیتی کرنے والا ڈاکو کو کالا گجراں پولیس نے گرفتار کر لیا، چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ ملوث ملزم مبین شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی رقم 2 لاکھ 35ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Exit mobile version