دینہ میں ایئرپورٹ کے قریب 15 سالہ لڑکا موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق

دینہ میں موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو دینہ میں الطاف بائی پاس روڈ پرایئرپورٹ کے قریب 15 سالہ محسن عزیز ولد مسعودحسین موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر گیا۔
15 سالہ محسن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
حادثہ رات پونے 9 بجے کے قریب پیش آیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 15 سالہ محسن عزیز کا تعلق دینہ کے علاقہ نکودر کے گاؤں لدھڑ سے ہے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے نوجوان موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہو گیا، نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔



